وزارت مذہبی امور کا ہارڈ شپ حج کوٹا ختم کرنے پر غور
منگل 5 جنوری 2016 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) وزارت مذہبی امور رواں سال سے ہارڈ شپ کے نام پر ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وی آئی پیز شخصیات کیلیے مختص کردہ کوٹا ختم کرنے پر غورکر رہی ہے۔
(جاری ہے)
نئی حج پالسی کے سلسلے میں سعودی وزارت حج سے مذاکرات کیلیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں جانے والے 3 رکنی وفد کا (منگل) سے شروع ہونے والا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکام سے مذاکرات کیلیے وزارت مذہبی امور کا وفد اب 16 فروری کو سعودی عرب جائے گا، ذرائع کے مطابق نئی حج پالسی میں وی آئی پی حج فلائٹ کا آپشن بھی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ہارڈ شپ کے نام پر ہر سال 5 فیصد کوٹا ارکان پارلیمنٹ اور دیگر بااثر شخصیات میں تقسیم کیا جاتا ہے جو رواں سال ختم کیا جا رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کے حکام نے اس سلسلے میں سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جو جلد وزیراعظم سیکریٹریٹ منظوری کیلیے بھجوائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.