جو نئیر ٹینس کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع
منگل 5 جنوری 2016 13:04
اسلام آباد ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جو نئیر کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ کراچی میں آئندہ چند روز تک شروع ہوجائیگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے سال 2017ء ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل کرنے کیلئے 2 سال پر محیط تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔(جاری ہے)
اسی طرح کراچی میں بھی تربیتی پروگرام اسلام آباد کے ساتھ کو شروع ہونا تھا تاہم کوچ کی مصروفیات کے باعث تربیتی پروگرام آئندہ چند روز تک شروع کیا جائیگا۔
کراچی میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں صاحبزادہ محمد علی، محمد رضا سواتی، ابراہیم اور محمد نعمان آفتاب شامل ہیں اور انہیں جلیل خان تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام 2 سال تک جاری رہے گا اور امید ہے سال 2017ء کے ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت اور نامور کھلاڑی سامنے آئیں گے اور وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.