راہداری کے مغربی روٹ میں تبدیلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، احسن اقبال
منگل 5 جنوری 2016 13:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر توانائی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بار پھر کہا ہے کہ راہداری کے مغربی روٹ میں تبدیلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ‘خدارا قومی منصوبے کو متنازع نہ بنایا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، خدارا قومی منصوبے کو متنازع نہ بنایا جائے، منصوبے کو متنازع بنانے سے پاکستان کو نقصان ہوگا اور پاکستان کا نقصان ہم سب کا نقصان ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبے سے متعلق کوئی اچھی تجویز ہوئی تو اس پر عمل کریں گے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک کے ایک ایک سوال کا جواب دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گوادر اور خنجراب کے درمیان زمینی راستوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے حکومت نے کوئی بات خفیہ نہیں رکھی اور پارلیمنٹ میں بھی اقتصادی راہداری کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔
پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی میں بھی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی گئی اور اس کمیٹی میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان نے اس پر اتفاق بھی کیا اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بلاوجہ تنقید کر رہے ہیں، یہ قومی منصوبہ ہے اس لئے اس پر منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، یہی ہمارے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے 46 ارب ڈالر میں سے 38 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہونگے تاکہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت اپنے خزانہ سے بنا رہی ہے اس میں وفاق کا ایک روپیہ بھی شامل نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.