حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں‘ دونوں ملکوں نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے کر رکھے ہیں‘ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی نہ صرف خطے کیلئے نقصان دہ ہے ‘ پوری امت مسلمہ پر اثرات مرتب کرے گی‘پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ‘ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران معاملے پر بات چیت ہوگی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا انٹر ویو
منگل 5 جنوری 2016 15:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں‘ دونوں ملکوں نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے کر رکھے ہیں‘ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی نہ صرف خطے کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ پر اثرات مرتب کرے گی‘پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ‘سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران معاملے پر بات چیت ہوگی ۔
ایک انٹرویو میں و زیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے کر رکھے ہیں‘ اسی طرح پاکستان اور ایران کے بھی دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں کیونکہ ایران نے 1965ء میں بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان دونوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ نہیں کرنا چاہتا اس لئے کسی کی بھی طرفداری نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ہم ان سے اس معاملے پر بات کریں گے اور اسی طرح ایران سے بھی بات کر کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے دورے سے واپسی پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے جبکہ ہمارے وزارت خارجہ نے تو پہلے ہی دونوں اسلامی ممالک کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.