حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پنجاب کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب 51کروڑ 92لاکھ 1ہزار روپے کی منظوری دیدی
منگل 5 جنوری 2016 17:28
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے21 ویں اجلاس میں ایریگیشن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 9ارب 51کروڑ 92 لاکھ 1ہزار روپے کی منظوری دی ۔
(جاری ہے)
صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے21 ویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں گریٹر تھل کینال پراجیکٹ فیز II (چوبارا برانچ) کیلئے 6 ارب 26 کروڑ 17 لاکھ 1 ہزار روپے، جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کیلئے زمین کے حصول کیلئے 3 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے اور ایشیین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے سیلاب سے بچاؤ اور متاثرہ علاقوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو اور مکمل سروے کی تکمیل کے ضمن میں ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.