وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ کا اچانک دورہ
مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو دی جانے والی طبی سہولیات ، حاضری ، ادویات کے سٹاک اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
منگل 5 جنوری 2016 19:40
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر کے ہمراہ تحفظ یافتہ مزدوروں کے لئے قائم سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا - انہوں نے مختلف شعبوں میں جا کر سٹاف اور ڈاکٹرز و نرسز کی حاضری چیک کی - انہوں نے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ سے ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی - ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر عارف سہیل رانا ، اے ایم ایس و دیگر انتظامی افسران نے وزیر محنت کو مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز ، نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور سے آگاہ کیا - راجہ اشفاق سرور نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات ، حاضری اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا - انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سٹور روم میں ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا اور ایم ایس ہسپتال کو ضروری ادویات کی فراہمی وافر بنانے کی ہدایت کی - انہوں نے ہسپتال میں کارڈیالوجسٹ اور دیگر شعبوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کو بھی جلد از جلد پورا کرنے ، انتظامی امور اور دیکھ بھال کے حوالے سے پائے جانے والے نقائص دور کرنے، تمام شعبوں کو کمپیوٹر ائز کرنے اور صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں- راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ صحت مند مزدور ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے -حکومت پنجاب مزدور طبقے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے - وزیر محنت نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ تحفظ یافتہ کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مزدوروں کی اس علاج گاہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے -
مزید اہم خبریں
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.