قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ کے ڈی جی سے ملاقات، سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخ پر تبادلہ خیال

ق

منگل 5 جنوری 2016 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان میں بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیائی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات اور پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات 15 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ایشائی ڈیسک نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :