اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم“ پانچ فروری کو ریلیز ہوگی
بدھ 6 جنوری 2016 13:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) ماڈل واداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم“ پانچ فروری کو ریلیز ہوگی جس کا ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ لانچ ہوچکا ہے جس کو میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا نے گلوکار انکت تیواڑی اور پلک کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے ۔اس گانے کے لکھاری سمیر انجان ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین کی اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ انھوں نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے مقابل سائن کی ہے ، بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے مقابل تیلگو فلم کے اداکار ہرش وردن رائنا ہیرو ہیں ۔
فلمساز دیپک موکھت نے کمل ہاسن اور رینا رائے کی سپرہٹ میوزیکل فلم ”صنم تیری قسم“ کا ری میک بنایا ہے جس کے ہدایتکار رادھیکا راو? اور وینے سپرو ہیں۔(جاری ہے)
فلم کا میوزک ہمیش ریشمیا نے بنایا ، جنہوں نے گلوکار انکت تیواڑی ، پلک ، نیتی موہن ، آکاسہ سنگھ، درشن راول کی آواز میں سمیر انجان کے لکھے گانے ریکارڈ کیے ہیں ۔اس کا ٹائٹل سانگ 22دسمبر کو ریلیز کیا گیا ۔
ماورا حسین کی اس فلم کے ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ کا وڈیو کو سوشل میڈیا پر پذیرائی نہیں مل سکی ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں کام کرکے کافی تجربہ ملا ہے،جو میرے فلمی کیرئیر میں آگے چل کر کام آئے گا۔اس فلم کے لیے پروڈیوسر نے مجھ سے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹ بھی بجھوایا تھا، جس کو پڑھنے کے بعد ہی سائن کی۔ پہلے اس فلم کے لیے رنبیر کپور ہی کا نام فائنل ہوا تھا ،مگر ہرش وردن رائنا بھی باصلاحیت اداکار ہیں،ان کی بے شک یہ پہلی ہندی فلم ہے مگر وہ تامل فلموں کے مقبول اداکار ہیں۔ ماورا حسین نے کہاکہ واویلا کرنے کا کوئی شوق نہیں،میں چاہ رہی تھی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے اور اس کا آفیشل طور پر ٹریلر ریلیز ہو جائے تو پھر ہی کسی کو بتاؤں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.