اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل تمام سہولیات سے خیبر پختونخوا کو مستفیدکرنا ہوگا،آفتاب شیرپاؤ
منڈہ ڈیم پر کام جلد شروع کرکے منصوبے کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا جائے، دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کو پانی و دیگر وسائل سمیت تمام حقوق دلانے کیلئے ہر طرح کے جدو جہد کیلئے تیار ہیں ،چیئرمین قومی وطن پارٹی
بدھ 6 جنوری 2016 18:32
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل تمام سہولیات سے خیبر پختونخوا کو مستفیدکرانے کے ساتھ ساتھ منڈہ ڈیم پر جلد از جلد کام شروع کرکے اس منصوبے کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنادیا جائے۔ دہشت گردی سے شدید طور پر متاثرہ اس صوبے کو پانی اور دیگر وسائل سمیت تمام حقوق دلانے کے لئے ہر طرح کے جدو جہد کیلئے تیار ہیں ۔
وہ تحصیل تنگی میں منڈہ ہیڈ ورکس کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر وقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن ارشد خان عمرزئی نے بھی خطاب کیا جبکہ ایم پی اے حاجی خالد خان مہمند، ایم پی اے سلطان محمد خان ، تحصیل ناظم تنگی یحییٰ جان مہمند ، تحصیل ناظم شبقدر حاجی ظفر علی خان اور ضلعی کونسلر حاجی پیر رحمان اﷲ ،سابق ناظم نثار محمد،جاوید حسین خان سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.