سیالکوٹ ،گیس لیکیج سے چولہا جلاتے دھماکہ ،ایک ہی گھر کے 6افراد جھلس گئے
بدھ 6 جنوری 2016 21:09
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) سیا لکوٹ پسرور روڈ نزد دوبرجی آرائیاں گلشن اقبال پارک کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے چولہا جلاتے ہوئے دھماکہ ہونے سے ایک ہی گھر کے 6افراد جھلس گئے۔ ریسکیو1122 کی ایک پریس ریلیز کے مطابق حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی 8گاڑیا ں اورریسکیوکا عملہ 10منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی بیرونی دیوار گلی میں جا گری اوردیگر دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔(جاری ہے)
مالک مکان احتشام نے بتایا ہے کہ جھلس جانے والے افراد میں سے انکی والدہ60سالہ رفعت شاہین ،4بہنیں33سالہ سمیہ عثمان،30سالہ سمیراعمران،25سالہ فرحین بلا،25سالہ سحر بلاول اور بہنوئی27سالہ بلاول صدیق شامل ہیں۔بلاول کی حالت نازک بیان جاتی ہے جبکہ بلاول کی 3 دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔
ضلعی ایمرجنسی ریسکیو1122آفیسر سید کمال عابدبھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔انکے ہمراہ دسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ بھی موجودتھے ۔اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا انکے ہمراہ ڈی او سی عبدالسلام عارف بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.