مقبوضہ کشمیر کے 80 سالہ وزیراعلیٰ مفتی سعید کئی ہفتے زیرِ علاج رہنے کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے
عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 11:06
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے 80 سالہ وزیراعلیٰ مفتی سعید کئی ہفتے زیرِ علاج رہنے کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے ہیں۔انھیں سانس میں دشواری، بلند فشار خون کے علاوہ گردوں اور جگر کے امراض کا سامنا تھا اور وہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیرِ علاج تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق بدھ کو ان کی طبعیت زیادہ بگڑنے کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کو چل بسے۔
مفتی سعید بارہ جنوری 1936 میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لے کر کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کیں۔اْس وقت کشمیر میں شیخ محمد عبداللہ کی حد درجہ مقبولیت نے مفتی کو مقامی طور متوازی سیاست کا موقع نہیں دیا لیکن وہ نئی دہلی میں کانگریس کے حلقوں میں مقبول ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.