ایران ودبئی کے لیے فیری سروس کے امورکوحتمی شکل دیدی گئی
فیری آپریٹرزکے تحفظات ودیگرمعاملات پر غور،3ماہ کے اندر سروس یقینی بنانے کا فیصلہ
جمعرات 7 جنوری 2016 14:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) پاکستان سے ایران اور دبئی کے درمیان فیری سروس رواں مارچ تک شروع ہوجائے گی، معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جلد از جلد فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت پر وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی صدارت میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی اور فیری مالکان نے شرکت کی، اجلاس میں فیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے اب تک کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے اورفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 3 ماہ تک فیری سروس کے آغاز کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں فیری مالکان کے تحفظات پر غور کیاگیا اورفیری سروس پر ایران و دبئی سے مذاکرات اور ملکی مقتدر حلقوں سے ملاقاتوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایران زیارت پر جانے والے زائرین کو سستے اور محفوظ سفر کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر یہ سروس کامیاب ہوگئی تو اگلے مرحلے میں فریضہ حج کے لیے جانے والوں کو بھی فیری سروس آفر کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.