بھارت میں بڑھتی عدم برداشت ، بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کی سکیورٹی کم کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 12:01
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : ممبئی پولیس نے بالی وڈ فلمسٹارز عامر خان اور شاہ رخ خان کی سکیورٹی کم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب ممبئی پولیس نے ان کی سکیورٹی میں کمی کر دی ہے۔
(جاری ہے)
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز کوبھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت سے متعلق بیان دینے کے بعد دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے پیشٍ نظر ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔
ممبئی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اداکاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا وسائل کا ضیاع کرنے کے مترادف ہے۔ شاہ رخ خان اورعامر خان کو اضافی سکیورٹی حصارکی ضرورت نہیں، اس لئے پروٹوکول اور اسلحے سے لیس گاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ لہٰذا اب سرکاری طور پر عامر اورشاہ رخ کی حفاظت کے لئے صرف دو مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہوں گے۔ممبئی پولیس نے ان دونوں فنکاروں سمیت مزید 23 بالی وڈ اسٹارز کی سکیورٹی میں بھی کمی کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.