وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں ‘شہبازشریف
جمعہ 8 جنوری 2016 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر کام کررہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں جبکہ مختلف منصوبوں میں بھی جنوبی پنجاب کا کوٹہ زیادہ رکھا گیا ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اوران کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کاسفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا ۔
صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ دیا ہے۔ حکومت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی، دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عام آدمی کا معیاری طبی سہولتوں پر پورا حق ہے اور یہ حق ہم نے مل کر لوٹانا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے نجف عباس سیال،ایم پی ایزرائے منصب علی خان ،ملک احمد یار ہنجرااور رامیش سنگھ اوڑہ شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.