سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد کل قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کیخلاف میدان میں اتریں گے
پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کا قانونی حق ،فرسٹ کلاس میں واپسی آئندہ ماہ ،قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر ہوگا‘ شہر یار خان
جمعہ 8 جنوری 2016 21:03
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد کل ( اتوار) کو قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف حیدرآباد میں میچ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کرکٹرز کا قانونی حق ہے۔
ان دونوں کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی آئندہ ماہ ہوگی اور قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کا انحصار فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔یاد رہے کہ سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی تھی۔(جاری ہے)
جبکہ لندن کی عدالت نے بھی سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔
تینوں کرکٹرز پر پابندی چار ستمبر کو ختم ہوئی تھی۔ تاہم آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کرنے پر محمد عامر کو پابندی کی مدت ختم ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ تاخیر سے اپنا جرم قبول کیا تھا لہٰذاان کا بحالی کا پروگرام دیر سے شروع ہوا تھا جس کا کافی حصہ اب یہ دونوں کرکٹرز مکمل کرچکے ہیں اس لیے انہیں بھی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.