اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : ریڈیو پاکستا ن کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی محمد الیاس کی لاش غوری ٹاﺅن فیز ٹو میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے محمد الیاس کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد الیاس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے۔ تاہم انٹرنل پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :