ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے چار طالبعلموں کیخلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور ،سول عدالت کا فیصلہ معطل
نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں‘ عدالت کے ریمارکس
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
گزشتہ روز لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عائشہ خالد نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ ہیلے کالج آف کامرس میں زیر تعلیم چار طالبعلموں اسجد حسین،،وجاہت ذیشان ،سلمان احمداور احسن طفیل نے اپنے ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے ہوسٹل میں رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔(جاری ہے)
یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے چاروں طالبعلوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے مگر آج تک چاروں طالبعلم ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے نہیں آئے جبکہ سول عدالت نے انہیں دوبارہ کالج میں داخلہ دینے کا حکم دے رکھا ہے جو کہ ڈسپلن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ساتھی طالبعلم کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی سے نکالے جانے والے چار طالبعلموں کے خلاف یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے نظم و ضبط کی پاسداری کی تعلیم دیتے ہیں،نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کو تعلیمی ادارے میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.