آل پارٹیز کانفرنس:پاک، چین اقتصادی راہداری پر اعتراضات و تحفظات پرغور
فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 17:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ، تحفظات اور اختلافات پرغور وفکر اورمشترکا حل نکالنے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے اسلام آباد میں آل پارٹیز کا نفرنس منعقد کی۔اہم نقطہ اقتصادی راہداری کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا روٹ پر غور کرنا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نےکہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی رقم کہاں لگنی ہے یہ فیصلہ ہوچکا ،46 ارب میں سے34 ارب صرف بجلی کے منصوبوں پر لگیں گے۔
انہوں نےکہاکہ وہ اپنے طورپرچینی حکام سے ملے لیکن جو جواب ملا وہ بتا نہیں سکتے ، وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود سی پیک پر ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اقتصادی راہداری کا مبینہ نقشہ پیش کرتے ہوئے اس پر اعتراضات شروع کیے تو وفاقی وزیر احسن اقبال نے فوری تصدیق کردی اور کہاکہ پیش کردہ یہ نقشہ غلط ہے ۔ احسن ا قبال نے شرکا کوبتایاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کا 21 فیصد ، 7 اعشاریہ ایک ارب ڈالر بلوچستان پر خرچ کیا جار ہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہدای کے تحت بلوچستان میں سات ارب دس کروڑ ڈالر کی لاگت سے توانائی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔اسی طرح پنجا ب میں چھ ارب نوے کروڑ ڈالر جبکہ سندھ میں گیارہ ارب پچاس کروڑ ڈالر کی لاگت سے توانائی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سردار اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان، آفتاب احمد خان شیرپائو، محمود خان اچکزئی، افراسیاب خٹک، فرحت اللہ بابر، لیاقت بلوچ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے کانفرنس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.