جرائم کی شرح میں اضافہ،73ہزا ر سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤنوٹس جمع
پنجاب میں جرائم میں اضافہ اور اشتہاریوں کے کھلے عام پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ‘ رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی
پیر 11 جنوری 2016 13:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ اور 73ہزار سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا ہے ۔اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں اضافہ اوربڑی تعداد میں اشتہاریوں کے کھلے عام دندناتے پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ ناکام ہے ۔
اشتہاری اورڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں عوام اپنے گھروں کے دہلیز پر، بازاروں اور پبلک مقامات پر بھی محفوظ نہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے دعوؤں کے باوجود جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے ۔(جاری ہے)
اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کی تعداد 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ان اشتہاریوں میں سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب240ملزمان بھی شامل ہیں جن کے نام بلیک بک میں بھی درج ہیں جبکہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 109ملزمان بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہے جو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے ہیں ۔ یہ تمام ملزمان تاحال آزاد پھررہے ہیں۔ان کی گرفتاری تک عوام عدم تحفظ کاشکار رہیں گے اس لیے ان ملزمان کی گرفتاری کے خلاف خصوصی آپریشن اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.