ہنڈی کاکاروبار اپنے عروج پر پہنچ چکا حکومت روک تھام کیلئے کچھ نہیں کررہی ‘میاں مقصود احمد
سوئٹزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کے200ارب ڈالرغیرقانونی پڑے ہیں‘امیرجماعت اسلامی پنجاب
پیر 11 جنوری 2016 18:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے میڈیا کی رپورٹس جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’ہرسال15ارب ڈالر ہنڈی کے ذریعے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اندرون ملک بھجواتے ہیں‘‘پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے حکومتی کمزور معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے،گزشتہ5برسوں میں 2کھرب91ارب17کروڑڈالربیرون ممالک منتقل کیے گئے،2011میں49ارب20کروڑ30لاکھ ڈالر،2012میں54ارب73کروڑ90لاکھ ڈالر،2013میں54ارب19کروڑ60لاکھ ڈالر،2014میں63ارب81کروڑ90لاکھ ڈالر،2015میں سب سے زیادہ زرمبادلہ 64ارب22کروڑ ڈالر باہر منتقل ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اس بات کاثبوت ہے کہ وزارت خزانہ اپنی تمام ترکوششوں کے باوجود ٹیکس نیٹ بڑھانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جبکہ ان ٹیکسوں کابوجھ غریب عوام پر بڑھادیا گیا ہے۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ ہنڈی کاکاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ حکومت اس کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے رقوم باہر سے اندرون ملک بھجوانے کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے غیر قانونی طور پر اربوں ڈالر سالانہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھجوائے جارہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔
پاکستان کی چین سے ظاہر شدہ امپورٹ تقریباً سالانہ7ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق چین سے پاکستانی امپورٹ دراصل 10ارب ڈالر سے زائد ہے۔کسٹم ڈیوٹی بچانے کے لئے اشیاء کی قیمتیں کم ظاہر کرکے قومی خزانے کواربوں ڈالر کانقصان پہنچایا جارہا ہے۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزیدکہاکہ کرپشن،ٹیکس چوری اور دیگر غیر قانونی طریقے سے کمائے گئے کالے دھن کوباہر بھجوانے کاسلسلہ ماضی کے مقابلے میں زور پکڑ چکا ہے۔1970سے2006کے دوران338پاکستانیوں نے اپنے648اکاؤنٹس میں100ارب ڈالر سے زائد کاکالادھن سوئٹزرلینڈ منتقل کیا جبکہ آج 200ارب ڈالر سے زائد جمع ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس حوالے سے ’’زیروٹولیرنس‘‘کامظاہرہ کرے۔ملکی اقتصادی نظام،انتظامی وریاستی اداروں میں’’چیک اینڈ بیلنس‘‘ اور مالیاتی اداروں کی شفافیت کویقینی ،متعلقہ اداروں کے سربراہان ایمانداراورمیرٹ پرلگا کرہنڈی جیسے غیرقانونی کاروبار کونہ صرف ختم کیاجاسکتا ہے بلکہ دیگر معاشی خرابیوں سے بھی بچاجاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.