پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے جدید نظام متعارف کرا دیا گیا ‘ عرفان دولتانہ
پیر 11 جنوری 2016 21:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایشیاء کی سب سے بڑی اورجدیدفرانزک سائنس لیب بنائی گئی ہے جو کہ بین الاقوامی معیارنہ صرف پورا اترتی ہے بلکہ اس لیب میں بیرون ملک سے بھی کیسوں کے نمونے تصدیق کیلئے بھجوائے گئے ہیں ،ان کیسوں پر ملزمان کو سزا بھی ہوئی ہے جو کہ اس لیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں حال ہی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے خود کار جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے ۔ اسلحہ کے ریکارڈ کو ڈیٹا بیس کے جدید نظام میں منتقل کرنے کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔(جاری ہے)
فرانزک سائنس لیب میں فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس کیلئے خودکار جدید نظام لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فرانزک سائنس لیب کے پنجاب کے ہر ڈویژن میں سیٹلائٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے اوران سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام سے جرائم کے شواہد کے نمونے مقامی سطح پر جمع ہوسکیں گے۔سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کا منصوبہ انصاف کی فراہمی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اوران سینٹرز کے قیام سے شواہد کے معیار کوبہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ ڈویژن کی سطح پرسیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائیگا اورڈویژن کی سطح پر سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کے کام کو مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 36 اضلاع میں سیٹلائٹ سینٹرز بنانے جائیں گے۔ اضلاع میں فرانزک سائنس لیب کے سیٹلائٹ سینٹرز بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.