لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا خاتون دوران علاج دم توڑ گئی ، مزید 12کیسز بھی رپورٹ
لاہور میں سوائن فلو سے پہلی ہلاکت ہے ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلو کے خاتمے کیلئے گولیاں فراہم کردی گئی ہیں‘ محکمہ صحت
پیر 11 جنوری 2016 22:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا ایک خاتون دم توڑ گئی جبکہ مزید 12کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری بدستور سوائن فلو کے حملوں کی زد میں ہیں۔ رواں سیزن کے دوران سوائن فلو سے تیسری ہلاکت ہوگئی ہے۔ 61سالہ خاتون طاہرہ بیگم علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی تھی جسے چند روز قبل نزلہ اور شدید بخار کی حالت میں وحدت روڈ کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔
طاہرہ بیگم کے ایچ ون این ون انفلواینزا میں مبتلا ہونے کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے تصدیق ہوگئی تاہم علاج معالجے کے دوران طاہرہ بیگم جانبر نہ ہو سکی اور گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں سیزن کے دوران سوائن فلو سے تیسری ہلاکت ہے مگر محکمہ صحت کے مطابق طاہرہ بیگم لاہور میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والی پہلی مریضہ ہیں جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلو کے خاتمے کے لیے گولیاں فراہم کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.