سینیٹ ، اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹرز کی تعمیر،پاکستانی مصنوعات کیلئے بیرون ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش،ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی اور پی اے آر سی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متفقہ طورپر4قراردادیں منظور
پیر 11 جنوری 2016 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) سینیٹ میں اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹرز کی تعمیر،پاکستانی مصنوعات کیلئے بیرون ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش،ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی اورپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متفقہ طورپر4قراردادیں منظورکرلی گئیں۔ پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتاہے کہ حکومت پاکستانی اشیاء کیلئے بیرونی ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔
قرارداد پر رائے شماری کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی۔ایم کیو ایم کے سنیٹر محمد علی خان سیف نے قرارداد پیش کی کہ ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ اس پروٹوکول کی وجہ سے عوام کے درپیش مشکلات سے محفوظ کیا جاسکے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد پر رائے شماری کے بعد قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتاہے کہ حکومت پاکستانی زرعی تحقیقاتی کونسل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔قرارداد پر رائے شماری کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.