مخالفین پر ہونٹ سینے اور تشدد کا الزام لگانے والے عادل چٹھہ کا پولی گرافک مشین کی رپورٹ میں جھوٹ پکڑا گیا
تفتیشی اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے سامنے بھی ہونٹ خود سینے کا اعتراف کر لیا ، حقائق سامنے آنے پر اب قانونی کارروائی کی جائیگی‘ پولیس ذرائع
منگل 12 جنوری 2016 14:18
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) مخالفین پر ہونٹ سینے اور تشدد کا الزام لگانے والے سانگلہ ہل کے رہائشی علی عادل چٹھہ کا پولی گرافک مشین کی رپورٹ میں جھوٹ پکڑا گیا ،تفتیشی اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے سامنے بھی ہونٹ خود سینے کا اعتراف کر لیا ۔ چند روز قبل نیلا گنبدسے ہونٹ سلے ہوئے اور زخمی حالت میں ملنے والے نوجوان کو میو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔
سانگلہ ہل کے رہائشی علی عاد ل چٹھہ نے الزام عائد کیا تھاکہ اسے مخالفین نے زمین ہتھیانے کیلئے اغواء کیا اوراس پر بد ترین تشدد کر کے تانبے کی تار سے اس کے ہونٹ بھی سی دئیے اور اسے زخمی حالت میں نیلا گنبد کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔لرزہ خیزواقعہ پر وزیر اعلیٰ نے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس پرنسپل کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے اس کا مکمل معائنہ کیا اور اس کی رپورٹ میں ثابت ہوا تھاکہ ہونٹ خود سیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی تفتیش میں اس کے بیانات پر شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.