امریکی کانگریس کی مخالفت کے باوجود اوباما انتظامیہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی کوششوں میں سرگرداں
منگل 12 جنوری 2016 16:16
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی مخالفت کے باوجود اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔ امریکی کانگریس اور سفارتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کا عمل روکنے کے پیچھے کیپیٹل ہل میں پاکستان مخالف بڑھتے ہوئے جذبات ہوسکتے ہیں، جہاں اب اجلاس کے دوران پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی اور تنقید معمول بن گئی ہے۔
قانون سازوں نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کئی طرح کے دلائل اور معلومات پیش کیں، جبکہ امریکی سینیٹ کی جانب سے بھی اوباما انتظامیہ کو فروخت کا عمل روکنے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔(جاری ہے)
تاہم اگر اوباما انتظامیہ قانون سازوں پر زور ڈالے تو طیاروں کی فروخت کو زیادہ عرصے تک روکا نہیں جاسکتا۔ کیپیٹل ہل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے سنجیدہ نظر آئی ہے، آس نے اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
کانگریس کے حالیہ اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت اور امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں ایسے کئی قانون ساز موجود ہیں جو بھارت کو خوش کرنے کے لیے، پاک امریکا تعلقات اور دفاعی تعاون کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنانے اور غیر موثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مجوزہ فروخت کو روکنے کے لیے تاخیری حربہ استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ، کانگریس کو وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے دورہ امریکا کے موقع پر غیر رسمی طور پر اس حوالے سے اپنے ارادوں سے آگاہ کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.