لاہور میں85ہزار درختوں کی کٹائی (ق) لیگ نے تحریک التوائے کار جمع کروادی
اس جرم میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کیا جائے ،رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے‘ خدیجہ فاروقی رکن صوبائی اسمبلی
منگل 12 جنوری 2016 20:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق نے لاہور میں85ہزار درختوں کی کٹائی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات پنجاب کے لاہور سرکل میں درختوں کی کٹائی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ہے 85ہزار درخت جن کی مالیت40کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ملی بھگت سے چند سالوں میں ہی کٹوا دیئے گئے ہیں ، بااثر شخصیات کے ساتھ تعلق کی بناء پر کسی افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے معاملے کو مسلسل سرد خانے کی نظر کیاجارہا ہے ۔
مسلم لیگ ق کی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ناظم اعلیٰ جنگلات لاہور سرکل کی ملی بھگت سے جنگل چونگ جس کے کمپارٹمنٹ نمبر17,12,11,10,9,8اور18جن میں شیشم کے4ہزار 821درخت جن کی عمریں25سے 30سال کے قریب تھیں جولائی2015تک فارسٹ گارڈ کی رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود تھے ،فارسٹ گار ڈ کی آخری رپورٹ میں صرف چند درختوں کے علاوہ باقی تمام درخت موقع سے غائب ہیں انتہائی تشویشناک ہے رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ شیشم کے ایک درخت کی کم از کم مالیت دس ہزار روپے کے حساب سے ان درختوں کی مالیت پونے پانچ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے نیز جنگل بھچو کے 115ایکڑرقبہ سے83ہزار سے زائد درخت غائب ہیں جن کی عمریں 10سے15سال بتائی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.