کراچی ، یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کیلئے مقامی ورژن متعارف کرا دیا
ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کریگا
منگل 12 جنوری 2016 21:20
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء ) یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کیلئے مقامی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو اُن کی ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔
اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود اْن کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔(جاری ہے)
یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی ہے جسے دنیا بھر میں ماہانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اب اردو، نیپالی اور سنہالی سمیت 76 زبانوں میں دنیا کے 88ملکوں میں مقامی طور پر بھی دستیاب ہے۔
آج سے ان ممالک میں یوٹیوب کا وزٹ کرنے والے اپنے ملک کیلئے ڈیفالٹ یوٹیوب سائٹ دیکھ سکیں گے، مثال کے طور پر، پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔ لوگ اب زیادہ آسانی کے ساتھ ، دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی میں اپنی متعلقہ مقامی ویڈیو تلاش کر سکیں گے۔ اس تعارف کے نتیجے میں پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے مزید لوگوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی تخلیقات اور ویڈیوز باقی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں۔اس موقع پر گوگل کے نمائندے نے کہا،”یہ ورژن متعارف کرانے کا ہمارا مقصد یوٹیوب کے تجربہ کوپاکستان، نیپال اور سری لنکا کی ضروریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی تخلیق کاروں ، شخصیات اور موسیقاروں کیلئے کام کرنے کی راہ ہموار ہو گی اور وہ دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک ویڈیو کمیونٹی میں اپنی چمک دمک دکھا سکیں۔“دنیا کی سب سے بڑی، عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید معلوما ت کو منظم کرنے کیلئے گوگل کے مشن کے ساتھ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کیلئے پر عزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ انٹرنیٹ ایک وسیع، محفوظ اور باعافیت پلیٹ فارم کے طور پر قائم رہے، جس کیلئے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل گفت و شنید کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کیلئے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گےمزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.