سعود ی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا،سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے،پاکستان دہشتگردی کے خلاف34 ملکی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے
ترجمان دفتر خارجہ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرہ بریفنگ کے حوالے سے وضاحت
منگل 12 جنوری 2016 22:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعود ی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا،سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔منگل کومشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرہ بریفنگ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سعودی قیادت میں بننے والے اتحاد کاخیر مقدم کیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف34 ملکی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ مستقبل قریب میں سعودی مشاورتی اجلاس میں اتحادکے پہلوؤ ں،سرگرمیوں کافیصلہ ہوگا،پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بین الاقوامی اورعلاقائی تعاون کاخواہاں ہے،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کیساتھ دفاع،انسداددہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حالیہ اعلی سطحی کے رابطوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
ًگندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ،طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںآ پریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.