پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب کا انعقاد
بدھ 13 جنوری 2016 15:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نجی پارٹنرز کے اشتراک سے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 15ویں مرحلے میں منتخب ہونے والے سکول مالکان کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب لاہور اور ملتان میں منعقد ہوئیں۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقدہ تقریب میں وہاڑی، بہاول نگر، جھنگ اور خوشاب کے اضلاع کے سکول مالکان نے شرکت کی جبکہ ریجنل آفس ملتان میں منعقدہ تقریب میں ڈیرہ غازیخان کے سکول مالکان شریک ہوئے۔
اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے سکول مالکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چےئرمین پیف انجینئر قمرالاسلام راجہ کی رہنمائی میں یہ فاؤنڈیشن تعلیم عام کر نے میں دن رات مصروف ہے جس سے وسائل سے محروم طالب علموں کو تعلیمی اخراجات سے بے نیاز ہو کر حصول علم کا موقع ملا ہے۔(جاری ہے)
دریں اثناء ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم ) ثمینہ نواز نے سکول مالکان سے کہا کہ 6 سے 16 سال عمر کے ضرورت مندبچوں کی نامزدگیاںآ ؤ ٹ آف سکول ، ڈراپ آؤٹ اور چائلڈ لیبر کی کیٹیگری کے تحت 15 جنوری تک بھجوادی جائیں تاکہ ان بچوں کو پارٹنر سکولوں کے توسط سے تعلیم دلائی جاسکے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روزبدھ کو صوبے کے 36 اضلاع میں منعقد ہوا ۔ اس ٹیسٹ میں387 پارٹنرسکولوں کے 19822طالب علموں نے حصہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.