ہمارا ایجنڈہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کا ایجنڈہ ہے ،علی محمد ابو تُراب
تحریک دفاع حرمین شریفین سندھ کا ترجمان سید عامر نجیب کو نامزد کردیا گیا
بدھ 13 جنوری 2016 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کے بانی و صدر اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا علی محمد ابو تُراب نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کا ایجنڈہ ہے ۔ ہم پاکستان کو عالم اسلام میں تنہا کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کا اتحاد عالم اسلام کی خود اعتمادی کا مظہر ہے ۔
وہ گذشتہ روز جماعۃ السنہ پاکستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے ۔ استقبالیہ کی تقریب سے سابق وزیر تجارت برائے خلیجی ممالک حجاب گل ، مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری اور جماعۃ السنہ پاکستان کے صدر سید عامر نجیب نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
تقریب میں سید اشرف قریشی ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا افضل سردار مولانا امجد ہزاروی ، مزمل صدیقی ، مولانا احسن سلفی ، مولانا عبد اللطیف اختر شیخ حسین ، مولانا یوسف کاظم ، مولانا ناصر منجا کوٹی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
مولانا علی محمد ابو تُراب نے کہا کہ پاک سعودی دوستی دونوں ممالک کے دفاع اور استحکام کے لئے نہایت اہم ہے جو عناصر اس دوستی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ پاکستان کے قطعی خیر خواہ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تعصبات نے عراق ، شام اور یمن کے مسلمانوں کو دربدر کر رکھا ہے اور اس فرقہ وارانہ کشمکش سے طاغوتی قوتیں فائدہ اُٹھا رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تمام محب وطن قوتیں فرقہ واریت کے تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ فرقہ وارانہ انتشار کی آگ ہمیں جلا ڈالے گی ۔ مفتی یوسف قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی سے مسلم دنیا میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس انتشار کا خاتمہ عالم اسلام کے مفاد میں ہے ۔ استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ السنہ پاکستان کے صدر سید عامر نجیب نے کہا کہ فرقہ وارانہ تعصبات ہماری قومی وحدت کو شدید نقصانات پہنچا رہے ہیں اگر ہم ایک اچھا مسلمان اور ایک اچھا پاکستانی بن کر اپنے اپنے ایجنڈے تشکیل دینگے تو یقیناً انتشار اور تصادم سے بچ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک دفاع حرمین شریفین کی سندھ کی سطح پر تشکیل کے سلسلے میں تحریک کے سربراہ شیخ علی محمد ابو تُراب نے جماعۃ السنہ پاکستان کے صدر سید عامر نجیب کو تحریک دفاع حرمین سندھ کا ترجمان نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.