ترکی ‘جنوب مشرقی علاقے دیار باقر میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی ‘ پانچ افراد جاں بحق
جمعرات 14 جنوری 2016 13:17
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار باقر میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے ‘ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دیار باقر کے پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور ہیڈ کوارٹر کی عمارت منہدم ہوگئی۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں کے ایک گروہ نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرد باغیوں کی طرف سے کیا گیا۔
ادھر مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے تلاش اور تحقیقات کے کاموں میں مصروف دکھائی دیئے۔حکام نے حملے کا الزام کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجووٴں پر عائد کی ہے جو کردوں کی اکثریت والے صوبے میں زیادہ سرگرم ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ترکی کی میڈیا کے مطابق پولیس کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ کیا گیا ‘ اس کے بعد مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.