قومی اسمبلی اجلاس
ائیر پورٹس کی حفاظت کیلئے جاپان اور بحرین سے جدید سکیورٹی آلات ،سکریننگ سسٹم حاصل کرلیا ،شیخ افتاب
جمعرات 14 جنوری 2016 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امیر علی شاہ جاموٹ نے کورم کی نشاندہی کر دی‘ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی 55 منٹ معطل رہی۔
واضح رہے کہ اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے کیلئے 85 ممبران کا ہونا لازمی ہے۔ اس سے قبل وقفہ سوالات میں ممبر اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ ائیرپورٹس پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں اے ایس ایف نے ائیرپورٹس کی حفاظت کیلئے جاپان اور بحرین کی حکومتوں کے تعاون سے ہوا بازی کے جدید سکیورٹی آلات اور سکریننگ کا سامان حاصل کر لیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.