دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے، رانا بابرحسین
پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ کا بیان
جمعرات 14 جنوری 2016 20:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہغیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفاف پالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں گے۔
تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمخمصے کا شکار دیگر سرمایہ کار بھی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔(جاری ہے)
سیمینار میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی حکومت کی ٹھوس معاشی وسرمایہ کاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اورچین اورترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔
صوبائی درالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان موٴثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گےمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.