سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے اہلکارگاڑیوں کی بلاتعطل اور ہموار روانگی کو یقینی بنانے کے بجائے جرمانے عائد کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، رپورٹ
جمعہ 15 جنوری 2016 12:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے اہلکارگاڑیوں کی بلاتعطل اور ہموار روانگی کو یقینی بنانے کے بجائے جرمانے عائد کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس ریونیو پیداکرنے والی ایجنسی بن گئی ہے کیونکہ یہ قانون پر عمل پیراہ ْڈرائیورز کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے جرمانے لینے میں زیادہ دلچسپی دکھانے لگی ہے ۔
اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) نے سال 2015 کے دوران500 ملین کا ریونیو اکھٹا کیا اوریہ پانچ مختلف مہمات کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اکھٹا کیا گیا یہ مہم سیٹ بیٹ اور ھیلمٹس کے ا ستعمال کے حوالے سے ڈرائیورز کے اگاہی سے متعلق تھی ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او کی یہ اپروچ غیر معقول ہے کیونکہ لاہور کے شہری شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے دور چار ہیں۔
شہر کے بڑے راستوں پر ٹریفک کا رش ہے کیونکہ حکومت نے روڈ انفراسٹر کچر پروجیکٹس شروع کررکھے ہیں وزیراعلی کی ٹریفک روانی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ ایک آرڈر وارڈنز کو جاری کیا ہے کہ ان موٹر سائکلسٹ کے خلاف کر یک ڈاون کیا جائے جو ہیلمٹ نہیں پہنتے۔انہوں نے کہا کہ 500 ملین کی خطیر رقم ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ،بچوں کی ڈرائیونگ، بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اور ون ویلرز سے اکھٹی کی گئی ہے ۔انہوں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ استعمال کی خلاف وری کرنے والوں کو 200800 کے جرمانہ ٹکٹس جاری کئے گیےء اس طرسیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کو 128600 ،کالے شیشوں والی گاڑیوں کو 76084 اورنمبر پلیٹس کے بغیر گاڑیوں کو 36623 ٹکٹس جاری کئے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.