پانچ سالوں کے دوران اسلام آباد کے 22 تھانوں میں 38 ہزار 171 مقدمات درج کئے گئے ‘وزارت داخلہ
ایک لاکھ 82 ہزار 30 اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ‘سینٹ میں وقفہ سوالات
جمعہ 15 جنوری 2016 17:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وزار ت داخلہ کی جانب سے سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ پانچ سالوں کے دوران اسلام آباد کے 22 تھانوں میں 38 ہزار 171 مقدمات درج کئے گئے ‘ ایک لاکھ 82 ہزار 30 اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، ممنوعہ بور کے 44 ہزار 389 اور غیر ممنوعہ بور کے ایک لاکھ 37 ہزار 641 لائسنس شامل ہیں۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اسلحہ لائسنسوں کی منتقلی اور تجدید سے 26 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزار کی فیس وصول ہوئی ‘ 6 کروڑ 17 لاکھ 49 ہزار 630 کا سرچارج وصول کیا گیا۔
ایوان بالا کو بتایا گیا کہ تاخیر سے تجدید پر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر سالانہ 2 ہزار روپے جبکہ غیر ممنوعہ بور سے سالانہ ایک ہزار روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 28 ہزار 481 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا ہے جن میں 47 ہزار 110 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ ایس ایچ اوز کی خالصتاً میرٹ پر بغیر کسی سیاسی یا دیگر مداخلت کے تعیناتی کی جاتی ہے۔
یہ بدقسمتی ہے کہ اس جدید دور میں بھی عوام تھانوں میں جانے سے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ عوام کا ذہن تبدیل کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی جا رہی ہے اور تعلیم یافتہ اور خوش مزاج مرد و خواتین عملہ کو پولیس تھانوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پر متعدد افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.