اقتصادی راہداری منصوبہ :
چاروں وزرائے اعلیٰ پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق زمین کے حصول کی ذمہ داری خیبر پختونخوا اور فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی ،مغربی روٹ کے 40ارب روپے کے فنڈز میں اضافہ بھی کیا جائے گا ،اجلاس کا اعلامیہ
جمعہ 15 جنوری 2016 18:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں منصوبے کے مغربی روٹ کی تیزترین بنیادوں پر تکمیل کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے چاروں وزراء اعلیٰ پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دینے پر اتفاق ہو اہے جبکہ اس معاشی منصوبے کے تحت اقتصادی زون کی تعمیر کا فیصلہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے ،وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور قائدین نے شرکت کی ہے ،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،گورنرخیبر پختونخوا سردارمہتاب احمد خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،پشتون خواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی ،شاہ محمدد قریشی ، اعتزاز احسن ،سردار اختر جان مینگل ، میاں افتخار حسین ، افراسیاب خٹک ، راجہ ظفرالحق،مشاہد حسین سید،ظفراقبال جھگڑا ،احسن اقبال ، چوہدری نثار علی خان، اسحق ڈار،پروزیز رشید ، طارق فاطمی ودیگر بھی موجود تھے ،اجلاس میں پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور اہم فیصلے کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی کے قائم کر نے پر اتفاق کیا گیا ہے ، جس کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہو گا اور کمیٹی منصوبے کے تکینکی پہلوؤں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گی جبکہ اجلاس میں اکنامک کوری ڈور منصوبے کے مغربی روٹ کی تیز ترین بنیادوں پر تکمیل کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہو ا ہے کہ منصوبے کے تحت جتنے بھی اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے انکے قیام سے قبل چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے مشاورت کی جائے گی اور تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کی حمایت کی ہے اور اس کو ہر حال میں مکمل کرنے پر زور دیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.