سندھ اسمبلی، سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015ء کثرت رائے سے منظور
بل کا اطلاق انسداد دہشت گردی ،عام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بھی ہوگا، اپوزیشن کا احتجاج ،سیاہ قانون قرار دیدیا
جمعہ 15 جنوری 2016 20:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015ء کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کا اطلاق انسداد دہشت گردی اور عام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بھی ہوگا، اپوزیشن نے اسے سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی امور کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015ء پیش کیا جو ایوان نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
ایوان سے منظور کردہ بل میں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی اور ان کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لئے ترمیم کی گئی ہے۔ حکومت کو انسداد دہشت گردی اور عام عدالتوں میں کسی بھی جرم میں زیر سماعت مقدمات عدالتی فیصلے سے قبل کسی بھی مرحلے پر واپس لینے کا اختیار ہوگا لیکن اس کے لئے حکومت پراسیکیوٹر جنرل یا کسی بھی پراسیکیوٹر کے ذریعے عدالتوں کو تحریری اسباب کے ساتھ کیس روکنے کی درخواست کرے گی تاہم عدالتوں کی اجازت کے بغیر کسی بھی ملزم کو رہا نہیں کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.