سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالا شیر پنجاب دنگل ڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے جیت لیا
جمعہ 15 جنوری 2016 22:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالا شیر پنجاب دنگل ڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے لاہور کے مالو پہلوان کو چت کرکے جیت لیا، دیسی کشتی کو ایک بار پھر عروج پر پہنچائیں گے، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے دیسی کشتی کے کھیل کیلئے خصوصی فنڈز رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں شیر پنجاب دنگل منعقد کیاگیا۔
دنگل کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور تھے ،ڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے لاہور کے مالو پہلوان کو دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد چت کردیا۔ شیر پنجاب کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔دوسرے بڑے مقابلے میں لاہور کے شہوار پہلوان نے ملتان کے اچھو پہلوان کو چت کیا، فاتح کو 90ہزار روپے انعام دیا گیا۔(جاری ہے)
تیسرا بڑا مقابلہ لاہور کے طاری پہلوان اور لاہور ہی کے گونگا پہلوان کے درمیان برابر رہا۔
ان میں 70ہزار روپے کی رقم برابر تقسیم کی گئی۔ چوتھے بڑے مقابلے میں گوجرانوالہ کے ماجو پہلوان نے لاہور کے محمد علی پہلوان کو چت کرکے 30ہزار روپے کا انعام جتیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے شیرپنجاب عمیر پہلوان کو گرز دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیسی کشتی پنجاب کا روایتی کھیل ہے، گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ کھیل بہت پیچھے چلا گیا تھا ، پنجاب حکومت نے دیسی کشیتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ اس طرح کے دنگل اب تسلسل سے منعقد کئے جائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی نے دیسی کشتی کے فروغ کیلئے خصوصی فنڈ رکھے ہیں۔پہلوانوں کو خصوصی تربیت دیں گے اور مقابلوں کیلئے باہر بھی بھیجیں گے، پہلوانوں کیلئے اس طرح کا سسٹم بنائیں گے کہ ان کو معاش کی فکر نہ ہواور وہ دلجمعی سے کھیل کی طرف توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق چار برس قبل سپورٹس کلچر کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے تھے اس کے ثمرات آج سامنے آرہے ہیں ، شیر پنجاب ڈی جی خان کے علاقے کا بنا ہے، تمام کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے ۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کی سرپرستی میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس کی بحالی کیلئے سپورٹس بور ڈ پنجاب کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگا، کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ضلع میں جمنیزیم بنارہے ہیں۔قبل ازیں شیرپنجاب دنگل میں دیسی کشیتوں کے 21مقابلے ہوئے جس کی تفصیل اس طرح ہے، بلال نے شاہد ڈار، اظہر پٹھان نے مصطفی ، مانی نے امیر علی،ہیرا پہلوان نے کاشی پہلوان برف والا ،شمیل نے اظہر، طیب گجر نے وقاص، تنویر نے صابر، نعیم گجر نے رضوان بلا، جان پہلوان نے دتہ پہلوان، گوگا نے کمال، نوری نے ناصر، جھلہ نے پسرو، جلال نے سلیمان، وسیم گاڈی نے دانش، عامر نے رکھا اور جانی نے عمر پہلوان کو چت کیا۔جبکہ ماما اور محسن پہلوان میں مقابلہ برابر رہا۔پنجاب سٹیڈیم میں شائقین کی بہت بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر دل کھول کر داد دی، رستم زماں گاماں دنگل کے مقابلے 16جنوری کو دوپہر ایک بجے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.