بی جے پی رہنما نے عامر خان کی فلم”دنگل“کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیدی
عامرخان کی فلم ”دنگل“کو علاج کی ضرورت ہے،بی جے پی
ہفتہ 16 جنوری 2016 11:44
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) مسلمان اداکار ہندو انتہا پسندوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں،بی جے پی کے ان اداکاروں پر وار جاری ہیں،بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر اداکار عامرخان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارت میں عدم برادشت پر بیان دینے پرشاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“ کی ریلیز پر ہندو انتہا پسندوں نے خوب ہنگامہ مچایااوراب حکمراں جماعت کے رہنما نے سینہ تان کر عامر خان کی فلم”دنگل“کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے اس سال فلم دنگل کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے،ایک تقریب میں پارٹی ورکروں کو اکسایا اوربولے ،دھیان رکھنا سب،دنگل کا منگل کرنا ہے،عامرخان کی فلم ”دنگل“کو علاج کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
شاہ رخ خان کی فلم”دل والے “کا حوالہ دیتے ہوئے ورگیا نے یہ بھی کہا کہ ایک کو تو ٹھیک کر دیا ہے،اب دوسرے کو ٹھیک کرنا ہے،جلن اور نفرت کی آگ میں جلنے والا یہ ٹولہ اتنا آگے بڑھ چکا ہے کہ اسے یہ نظر نہیں آرہا کہ فلم دنگل میں عامر جس کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں،بھارت کا ہی پہلوان ہیرومہاویر سنگھ ہے۔
لیکن جن کی عقل پر پردے پڑے ہوں ،ان سے بحث کیسی،کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کے احتجاج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عامر اور شاہ رخ کے دیئے گئے بیانات کا ایک ایک لفظ صحیح تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.