اسلام آباد ، چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھنے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 16 جنوری 2016 22:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھ کر پنجرے میں بند کردیا گیا،سول سوسائٹی نے چڑیا گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،بچے ، نوجوان اور خواتین پنجرے کے سامنے پلے کارڈز لے کر کھڑے تھے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھ کر پنجرے میں بند کردیا گیاہے جس پر سول سوسائٹی نے چڑیا گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرین میں بچے ، نوجوان اور خواتین پنجرے کے سامنے پلے کارڈز لے کر کھڑے تھے جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر سی ڈی اے اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ انتظامیہ ہاتھی کو زنجیروں سے آزاد کرے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے ایک ہفتہ قبل ہاتھی کو پنجرے میں جکڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کو نوٹس دیا جائے گاکہ وہ چڑیا گھر میں جانوروں کی رہائشی اور سہولیات کے حوالے سے بہتری لائیں تاہم اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکاہے اور رگزشتہ روز سول سوسائٹی کی جانب سے ہاتھی کو زنجیروں میں بندکرنے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا ہے جس میں چڑیاگھر انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا گیا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.