دوسری شادی کے خواہشمند شوہر پر بیوی نے تیزاب پھینک دیا ، ملزمہ گرفتار

اتوار 17 جنوری 2016 15:48

دوسری شادی کے خواہشمند شوہر پر بیوی نے تیزاب پھینک دیا ، ملزمہ گرفتار

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء)فورٹ عباس میں دوسری شادی کے خواہشمند شوہر پر مبینہ طورپربیوی نے تیزاب پھینک دیا۔زخمی شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج ،بیوی کو گرفتارکرلیاگیا۔تھانہ مروٹ پولیس کے مطابق چک 337/ایچ آر کا رہائشی موٹرسائیکل مکینک دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اوراسکی بیوی رخسانہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی۔

(جاری ہے)

جب بیوی کو اطلاع ملی کہ اسکے شوہر نے دوسری شادی کے لئے اپنا رشتہ بھیجا ہے تو وہ طیش میں آگئی۔رات گئے تک گھرمیں جھگڑا رہا اوربعد میں بیوی نے اپنے شوھرپرمبینہ طورپرتیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ ، گردن اور جسم کے دیگرحصے جھلس گئے -زخمی شوہرکو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔شوہر کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔