پولیس نے چھاپہ مار کر شراب‘اسلحہ برآمد کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) تھانہ اربن ایریا پولیس نے ڈی پی او سرگودھا سجاد حسن منج کی خصوصی ہدایات پر بلاک نمبر24میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب،اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تھا نہ اربن ایریا کے اے ایس آئی محبوب اور اے ایس آئی جاوید کلیار نے بھاری نفری کے ہمراہ شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر شراب کی بڑی کھیب برآمد کرلی 3بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے وسط بلاک نمبر 24 میں واقع ایک رہائشی گھر میں 3سگے بھائیوں بھولا۔عمر دراز اور عبدالرحمان نے شرب تیار کرنے والی فیکٹری بنا رکھی تھی اور کچی شراب تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھی۔پولیس نے چھاپہ مار کر6کین کچی شراب 500بوتلیں تیار شدہ شراب کے علاوہ گھر سے پسٹل برآمد کرکے تینوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او اربن ایریا منشاء الہی کا کہنا ہے کہ تیار ہونے والی شراب مختلف شہروں میں فروخت کی جاتی تھی۔ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :