پاک چین اقتصادی راہداری پروزیراعظم نے غلط بیانی سے کام لیا،عمران خان
پیر 18 جنوری 2016 16:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پروزیراعظم نوازشریف نے غلط بیانی سے کام لیا۔ پاکستان کے پسماندہ علاقے مغربی روٹ سے ترقی کریں گے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پرحکومت کوگیارہ ارب ڈالر کافائدہ ہوا وہ پیسہ کہاں گیا۔پشاورمیں باب خیبرفلائی آورمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین کوریڈور کے بارے میں وزیراعظم غلط بیانی سے کام لیااگروزیراعلی پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو کسی کوروٹ کی تبدیلی کا پتہ تک نہیں چلتا۔
خیبرپختونخوا کواس کاحق ملنا چاہیے۔عمران خان کہناتھاکہ سڑکیں فلائی اوور بننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن انسانی کی ترقی پیسہ خرچ کرناچاہیے۔(جاری ہے)
کپتان کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پروزیراعظم نوازشریف نے غلط بیانی سے کام لیا۔ پاکستان کے پسماندہ علاقے مغربی روٹ سے ترقی کریں گے۔۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پرحکومت کوگیارہ ارب ڈالر کافائدہ ہوا وہ پیسہ کہاں گیاکچھ پتہ نہیں۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت نے صرف ڈھائی سال میں چار ہزارسات سوارب روپے قرضہ لے لیالیکن اس کابھی قوم کوکوئی فائدہ نہیں ہوا، تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کیساتھ ظلم کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبے کے وسائل پرقبضہ کیا ہے۔ بجلی کی مد میں تین سو پچہتر ارب روپے کا منافع وفاق کے ذمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے صوبے کو اسکا حق نہیں دیا تو گریبانوں تک پہنچ جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.