تاجر برادری ملک سے غربت کو کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کرے،سید آصف منیر
پیر 18 جنوری 2016 21:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر کے ملک سے غربت و افلاس کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تاجر برادری اس پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کی کوششوں میں بی آئی ایس پی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن (وسیلہ روزگار ) سید آصف منیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 51لاکھ ایسے خاندانوں کی نشاندہی کر دی ہے جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا ایک ڈیٹا بیس بنا لیا ہے جس کے تحت ایسے خاندانوں کو 1500روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر وصنعتکار اپنے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی پروگرامز کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منصوبوں بشمول غذائی قلت، تعلیم بالغاں اور بلا سود قرضوں کی فراہمی وغیرہ میں تعاون کر کے ایسے خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ان کوششوں کو سراہا جن کا مقصد ملک کے غریب افرا د کی زندگیوں کو معاشی طور پر بہترکرنا اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے پروگراموں و منصوبوں میں بھرپور تعاون کیا ہے اور وہ غریب خاندانوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کی کوششوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ بھی تعاون کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق افراد کا ڈیٹا تاجر تنظیموں کے ساتھ شیئر کرے تا کہ کاروباری برادری معاشرے کے پسے ہوئے اور غریب عوام کو پیداواری سرگرمیوں میں مصروف کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کوششوں میں بی آئی ایس پی کے ساتھ تعاون کر کے ملک سے غربت و افلاس کو کم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.