سندھ اسمبلی اجلاس، سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور
شہید بے نظیر آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قائم
پیر 18 جنوری 2016 22:30
کراچی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جس کے تحت شہید بے نظیر آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قائم کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اپوزیشن نے اس بل کی حمایت کی تاہم اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص کے بورڈز میں اس وقت کنٹرولرز امتحانات کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور امتحانات قریب ہیں۔
میں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اس حوالے سے ایک خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ میرٹ پر یہ اسامیاں پر کی جائیں۔ اسمبلی میں دو بل متعارف کرائے گئے جن میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹر پری نیور شپ بل 2015ء اور سندھ شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹ بل 2015ء شامل ہیں۔ دو سرکاری بلز پر غور جمعہ تک موخر کر دیا گیا۔ ان میں سندھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2014ء اور سندھ جبری مشقت کے خاتمے کا بل 2015ء شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.