کراچی گیمز منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کمشنر
پیر 18 جنوری 2016 22:30
کراچی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے پیر کو اسلامیہ کلب میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کے تعاون سے منعقد ہو نے والے 23 ویں وزیر اعلی میموریل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ تین روز جاری رہے گا۔ 40 اسکولوں کی 100 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں جبکہ تقریبا 500 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں شہناز وزیر علی، ناصرہ اسکول کی انتظامیہ اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہر میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروح دینے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی، کراچی میں امن کو مستحکم کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شہری مسائل کے حل، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لئے ترجیحی کوششیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینے اور ان کے لئے صحت مند سر گرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی حکومت کی کوششیں بار آور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق ادارے آگے بڑھیں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کھیلوں سے متعلق تنظیموں اور اداروں کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی کی جائے گی۔ تقریب میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کی جانب سے کمشنر کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ٹورنامنٹ میں جو اسکول حصہ لے رہے ہیں ان میں آغا خان اسکولز، بحریہ ماڈل اسکولز، بیکن ہاؤس، آرمی پبلک اسکول، فاؤ نڈیشن پبلک اسکول، عثمان پبلک اسکول، دی سٹی اسکول کراچی پبلک اسکول، جنریشن اسکول اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.