مو ٹر وے ایم ون، ٹواورایم تھری پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی نقل وحرکت معطل
منگل 19 جنوری 2016 12:16
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) مو ٹر وے M - 1,M -2,اورM-3شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ مو ٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔
(جاری ہے)
مو ٹر وے M - 1 پر حد نگاہ 20میٹر ہے اور ,M -2پر اسلام آبادسے چکری انٹر چینج تک حد نگاہ 10سے 30میٹر کے درمیان ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ M-2بھیرہ سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 10 میٹر جبکہ راوی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکوتک حد نگاہ صفر ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابقM-3 پر مختلف مقامات شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20میٹر سے کم رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔مو ٹر وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھند میں کمی واقع ہونے تک مو ٹر وے کی بجائے جی ٹی روڑ سے سفر کو ترجیع دیں۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.