نوازالدین صدیقی نے ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرادی
منگل 19 جنوری 2016 15:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)بولی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف اتوار کے روز خاتون کو تھپڑ رسید کرنے کی بنا ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔اداکار کے مینجر کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ انھوں نے مذکورہ خاتون سمیت پانچ لوگوں کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا ہے کہ خاتون کی تھپڑ مارنے کی خبر بے بنیاد ہے۔
اداکار کے مینجر نے بتایا کہ اداکار کی جانب سے خاتون سمیت انکے پانچ ساتھیوں کے خلاف انکے دفتر میں زبردستی گھسنے پر کراس ایف آئی درج کرائی گئی ہے۔ چونکہ دفتر میں ہلہ بولنے والوں میں خاتون بھی شامل تھیں لہٰذا انھوں نے عورت ہونے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے پہلے ایف آئی آر درج کر ادی تھی۔(جاری ہے)
گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا شیخ نامی خاتون بھی اسی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں رہائش پزیر ہیں جہاں اداکا ر ہیں۔
حنا شیخ کی والدہ کے بیان کے مطابق وہ اداکار کو پاکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر کئی ایک نوٹس بھی بھجوا چکی تھیں تاہم اداکار انکی بات سننے کیلئے ہر گز تیار نہ تھے۔اتوار کے روز بھی حنا شیخ نے انھیں گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر اداکار مشتعل ہوگئے اور خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق اداکار کی جانب سے ان الزامات کو جھوٹ اور بہتان کہا گیا ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.