چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان سے تہران میں ملاقات
منگل 19 جنوری 2016 20:08
راولپنڈی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان سے منگل کو تہران میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
(جاری ہے)
چیف آف آرمی اسٹاف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کو بہت اہم ہمسایہ مسلم ملک تصور کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ عظیم رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں پر جنرل راحیل شریف اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.