پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر بات چیت کے خواہشمند ہیں ٗ خرم دستگیر
آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ٗ ایرانی سفیر سے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (این ٹی اے) پر بات چیت کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس حوالے سے ایران کے متعلقہ حکام کو بہت جلد مسودہ ارسال کیا جائے گا تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی آمادگی ظاہر کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ایچ ای مہدی ہنردوست سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ موجود ہے، اب آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں اٹھنے کے بعد اب دونوں ہمسایہ ممالک مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے دونوں پڑوسی ممالک تجارتی تعلقات کو دوبارہ فعال کر کے باہمی تجارتی حجم بڑھا سکیں گے اور یہ ایران کی بھی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کو توانائی کی فراہمی پاکستانی معیشت کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.